لندن : پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے دوسرے دور میں افغانستان سے ابھرنے والے خطرات کا بین الاقوامی رپورٹس کے تناظر میں جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سپاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا دوسرا دور لندن میں ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی انسداد دہشت گردی وزارت داخلہ عبدالحمید اور برطانوی وفد کی قیادت جوائنٹ ڈائریکٹر برائے قومی سلامتی مس کٹی جنکنز نے کی۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کا اہم عالمی و علاقائی امور پر غور کیا گیا اور دونوں ممالک نے دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے سیکیورٹی خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان سےابھرنےوالےخطرات کابین الاقوامی رپورٹس کےتناظرمیں جائزہ لیاگیا، قانون کی عملداری، ٹیررفنانسنگ سے نمٹنے کیلئے طریقہ کار کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا بات چیت میں انسداد دہشت گردی کیلئے دو طرفہ شراکت داری پر بھی غور کیا گیا۔
پاک برطانیہ انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کا تیسرا دور آئندہ برس اسلام آباد میں ہوگا۔