تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، بڑے سیاسی جلسوں پر پابندی عائد

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں عید بعد کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹہ میں ہونے والے الیکشن میں بڑے سیاسی جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے بعد الیکشن کمیشن نے عید بعد سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ضابطہ اخلاق پر پابندی مزید سخت کرتے ہوئے بڑے سیاسی جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس میں بلدیاتی انتخابات کیلیے سیاسی جماعتوں کو بڑے جلسوں کے انعقاد سے روکتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امیدوار اور سیاسی جماعتیں بلدیاتی الیکشن کیلیے بڑے جلسے نہیں کرسکیں گی صرف کارنر میٹنگ کے انعقاد کی اجازت ہوگی۔

نئے ضابطہ اخلاق میں بلدیاتی الیکشن میں کار ریلیوں کا انعقاد بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے جب کہ سرکاری عمارتوں اور کھمبوں پر جھنڈے لگانے پر بھی پابندی کی گئی ہے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو یہ ضابطہ اخلاق ارسال کردیا ہے جب کہ اس پر عملدرآمد کیلیے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو مراسلے بھیجے گئے ہیں جس میں امیدواروں کے مقررہ سائز سے بڑے ہورڈنگز، پینا فلیکس اتارنے کا حکم دیا گیا ہے

Comments

- Advertisement -