اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

دورہ انگلینڈ: قومی اسکواڈ ٹریننگ سیشنز کا آغاز کب کرے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انگلینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ آج ہوگی، کووڈ نتائج آنے کے بعد کھلاڑی ٹریننگ سیشن کا آغاز کرینگے۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ جمعے کی شب ڈربی پہنچا تھا، ڈربی پہنچنےپر ہونے والےپہلےکووڈ ٹیسٹ کےنتائج منفی آئے تھے، تین روزہ روم آئسولیشن کےدوران قومی اسکواڈ کی دوسری کووڈ 19ٹیسٹنگ آج ہوگی۔

کووڈ ٹیسٹنگ کےنتائج کے بعد اسکواڈ کے ارکان کل سے ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرینگے، تین روزہ روم آئسولیشن ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈکےارکان دو انٹراسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے۔

پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3تین جولائی کو کھیلا جائے گا، قومی اسکواڈ ‏چھ جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی ‏سے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں