ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان، ترکی ،آذربائیجان میں دوسری سہ فریقی ملاقات آج ہوگی، ترجمان دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان، ترکی اور آذربائیجان سہ فریقی ملاقات آج ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات اور کرونا چیلنجز پر بات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے مابین ہونے والی سہ فریقی ملاقات سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں ممالک عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پہلی سہ فریقی ملاقات نومبر 2017 میں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوئی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات اور کرونا چیلنجز پر بات ہوگی اور ساتھ ہی ماحولیات اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول پر بھی بات ہوگی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تینوں وزرائے خارجہ باہمی دلچسپی کے مشترکا امور پر تبادلہ خیال کریں گے، امن و سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سائنس و ٹیکانولجی، تعلیم اور ثقافتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں