پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی”را” کے ملوث ہونے کی خفیہ دستاویزات ’ٹیلی گرام‘ پر لیک ہوگئیں۔
اے پی پی کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی”را” کا کردار بےنقاب ہوگیا، خفیہ دستاویز سوشل میڈیا ایپلیکیشن "ٹیلی گرام” کے ذریعےلیک ہوگئیں۔
دستاویزات میں پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کےملوث ہونے کے واضح ثبوت بھی سامنے آگئے۔ دستاویز میں دی گئی ہدایات منصوبے پرعملدرآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا۔
دستاویزمیں ہدایت تھی کہ میڈیا پر پاکستان مخالف بیانیہ چھتیس گھنٹے کے بعد بنانا اور الزام آئی ایس آئی پر ڈالنا تھا مگربھارتی میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پرفوری عائد کرکے منصوبہ خراب کردیا۔
تضادات سے واضح ہوا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کو بھی کوئی ہدایات دیتا ہے، لیک ہونے والی دستاویز کا عنوان "Psy Ops” تھا اور اس بیانیہ کنٹرول میں واضح ہدایات دی گئیں، بیانیہ یوں مرتب دینا تھا کہ ریاست سمیت غیرمسلموں پر حملہ بن کرابھرے۔
دستاویزات کے مطابق ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سیاحوں کی آمدورفت کی نگرانی کے بہانےخاص جگہوں پر فیلڈ آپریٹرز تعینات ہوں گے اور اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے جبکہ دھندلی ویڈیوزکی مدد سے واقعے کی تصویریں دوبارہ بنائی جائیں گی۔
را کی دستاویز میں انکشاف ہوا کہ منصوبے کے مطابق دو سو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعےغلط معلومات کی مہم چلائی جائے گی اور آئی ایس آئی پر الزام ڈالنےکےلیےٹرینڈزکو بغیر کنٹرول پھیلایا جائے گا جبکہ بحث کا رخ کشمیر سے ہٹا کرعالمی اسلامی سازشوں کی طرف موڑا جائے گا۔
دستاویزات کے مطابق شمالی کمان حملے کی جگہ کے قریب سے ملنے والی خط وکتابت کو آئی ایس آئی سے منسلک کرے گی جبکہ شمالی کمان فرانزک انداز میں آئی ایس آئی کی مبینہ دستاویز لیک کرے گی۔
آپریشن کوامریکی نائب صدر کی سفارتی موجودگی کے مطابق ترتیب دیا گیا، جس کے بعد عالمی برادری سے انسداد دہشت گردی پریکجہتی کی اپیل بھی کی جائےگی۔
بھارتی حکومت دستاویزکےسوشل میڈیاپر لیک ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے، دستاویزکا سوشل میڈیا پر آنا ’’را‘‘کے اندر ہندوتوا مخالف سوچ کی بھی عکاسی کرتا پے۔