جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت اور اپوزیشن میں خفیہ مفاہمت کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب پر حکومت اور اپوزیشن میں خفیہ مفاہمت کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِدفاع پرویز خٹک کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین بنائے جانے کی توقع ہے جس کے لیے حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مبینہ طور پر خفیہ مفاہمت کر لی ہے۔

[bs-quote quote=”وزیرِدفاع کو دھاندلی کی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین بنائے جانے کی توقع ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

دھاندلی پر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیرِ دفاع کی بہ طورِ چئیرمین تعیناتی کی مخالفت نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ 28 ستمبر کو پرویز خٹک کو انتخابات 2018 میں دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے گرین سگنل مل گیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں:  دھاندلی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی، پرویز خٹک کو سربراہی کیلئے گرین سگنل مل گیا


پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کے لیے سینیٹ سے نامزدگی آتے ہی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا، تحقیقاتی کمیٹی میں اراکینِ قومی اسمبلی اور سنیٹرز شامل ہوں گے۔

حکومت اور اپوزیشن کے 12، 12 اراکین بھی اس خصوصی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، اپوزیشن اپنے دس نام پہلے ہی دے چکی ہے، مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 4 نام فائنل کیے ہیں جن میں احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثناء اللہ اور مرتضیٰ عباسی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں