تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گھر میں خوفناک خفیہ کمرے کا انکشاف، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

لندن : اگر آپ گھر میں موجود ہوں اور کئی دنوں کے بعد اس بات کا انکشاف ہو کہ یہاں کوئی خفیہ کمرہ بھی ہے تو کیا احساس ہوگا؟ سوشل میڈیا پر اس خوفناک ویڈیو نے ہلچل مچادی۔

اسی طرح کا ایک واقعہ حال ہی میں برطانیہ میں پیش آیا جہاں خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران پراسرار کمرہ نظر آیا جہاں وہ پہنچیں تو بچوں کے کھلونے (گڑیا، و دیگر سامان) موجود تھے۔

مذکورہ خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران ایک ایسے خوفناک خفیہ کمرے کا انکشاف ہوا جسے دیکھ کر خوف کے باعث اس کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے، اس خفیہ کمرے میں کچھ پراسرار گڑیاں اور دیگر سامان موجود تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خاتون جسے شارٹ ویڈیو کی ویب سائٹ ٹک ٹوک پر رونی کے نام سے جانا جاتا ہے نے پہلے اس کمرے کی ایک ویڈیو اپریل میں شیئر کی تھی اس ویڈیو کو اب تک اسے 30 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔

@rooney8900Exploring the hidden room! ##fyp ##hiddenroom ##oldhouse ##exploring

♬ original sound – Rooney

خاتون کے مطابق انہوں نے یہ مکان کچھ مہینے پہلے خریدا تھا اور وقتاً فوقتاً اس کی مختلف الماریاں صاف کررہی تھیں، اس دوران ایک الماری کی صفائی کرتے ہوئے اس کے اندرونی خانے میں موجود کچھ عجیب سی چیز کا احساس ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ جب اسے ہٹا کر دیکھا تو اس کے پیچھے ایک پراسرار خفیہ کمرہ نظر آیا آخر کار وہ اس میں داخل ہوئی اور جو منظر دیکھا اسے دیکھ کر ایک خوف کی لہر میرے جسم میں دوڑ گئی لیکن ہمت کرکے اندر چلی گئی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ہم سے پہلے اس گھر میں کرائے دار رہائش پذیر تھے ہوسکتا ہے کہ یہ ان کا سامان ہو اور وہ اسے چھوڑ گئے ہوں۔

Comments

- Advertisement -