تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پاکستان سے تجارت بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن / اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر پاکستان سے تجارت بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بات ہوئی ہے، اس برس پاک امریکا تعلقات کے 75 برس مکمل ہو رہے ہیں، پاکستان سے تعلقات اور تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام اور انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ پاکستان سے تجارت بڑھانے کےعزم پر بھی قائم ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ امریکی و پاکستانی وزرائے خارجہ کے درمیان افغان استحکام، دہشت گردی سے نمٹنے اور توانائی تک رسائی کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران گفتگو زرعی تجارت کو بڑھانے اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو کو فون کیا تھا جس کے بارے میں بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اہم بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا تھا کہ کہ گفتگو میں باہمی فائدہ مند اور وسیع البنیاد تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال ہوا، امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر بات چیت ہوئی اور اتفاق کیا گیا کہ باہمی احترام پر مبنی تعلقات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

Comments

- Advertisement -