اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

استعمال شدہ سرنجیں کباڑیے کو فروخت پر سیکریٹری ہیلتھ کیئر کی بڑی کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سیکریٹری ہیلتھ کیئر نے استعمال شدہ سرنجیں کباڑیے کو فروخت کرنے کے معاملے پر دو ڈی ڈی ایچ او کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سالہا سال سے استعمال شدہ سرنجز کو ضائع کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ موذی امراض سے بچا جاسکے اس کے باوجود پنجاب میں گزشتہ دنوں اسپتالوں میں استعمال شدہ سرنجیں کباڑیے کو فروخت کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

استعمال شدہ سرنجیں کباڑیےکو فروخت ہونے کے معاملے پر سیکریٹری ہیلتھ کیئر پنجاب محمد عثمان نے 2 ڈی ڈی ایچ او کو معطل کردیا ہے جبکہ اے ایس وی گلبرگ کو بھی فوراً عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری ہیلتھ کیئر نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر احکامات جاری کیے۔

سیکریٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ سرنجیں، شیشیوں کی غیر قانونی فروخت ثابت ہوئی، استعمال شدہ سرنجیں کباڑیے نے لیاقت آباد ڈسپنسری سے خریدیں۔

سیکریٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ ویسٹ مٹیرئل ٹھکانے نہ لگنے سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔

ترجمان ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ اسکریپ میں ویکسین مہمات اور استعمال شدہ سرنجیں شامل ہیں، ویکسین اسکریپ مانیٹرنگ کے معاملے میں انتہائی غفلت برتی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں