بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

غیرقانونی الاٹمنٹ : سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عدالت سے غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیا، ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے کافی دیر عدالت میں بیٹھا رہا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کراچی نے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیاملزم روشن علی شیخ کو کمرہ عدالت سے باہر آنے پر نیب کی ٹیم نے حراست میں لیا۔

آج سندھ ہائی کورٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ روشن علی شیخ اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جائے، ملزمان میں فضل الرحمن، وسیم، ندیم قادر کھوکھر صبیحا اسلام اور دیگر شامل ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو تقویت ملتی ہے اور ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

یاد رہے کہ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ گرفتاری سے بچنے کیلئے کئی گھنٹے تک کمرہ عدالت میں موجود رہے، روشن علی شیخ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کئی لوگوں سے فون پر رابطے کیے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ روشن علی شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی رابطے کی کوشش کی تھی، ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تقرری کیلئے روشن علی شیخ کا نام بھی زیرغور تھا۔

بل ازیں کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ روشن علی شیخ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ کے ایم سی اور بورڈ آف ریونیو کی ملی بھگت سے ذبیحہ خانہ کی 265 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور الاٹ کی گئی جبکہ ملزمان نے لانڈھی میں اسمال کارٹیج انڈسٹری کو زمین الاٹ کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں