تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

حج ناقص انتظامات: سعودی عرب میں حج مشن سے وضاحت طلب

اسلام آباد: حج کے دوران ناقص انتظامات کے حقائق سے پردہ اٹھ گیا، وزارت مذہبی امور نے بھی ناقص انتظامات کی تصدیق کردی ہے۔

وفاقی حکومت نے حج کے دوران ناقص انتظامات پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج مشن جدہ سے وضاحت طلب کرلی، ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے ڈی جی حج مشن جدہ کو مراسلہ لکھا ہے۔

ڈی جی حج مشن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حجاج کو غیرمعیار ی کھانا فراہم کیا گیا، منیٰ، مذلفہ اور عرفات میں انتظامات قدر قابل رحم تھے جبکہ حجاج کو ٹرانسپورٹ بھی بروقت فراہم نہیں کی گئی۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو برس سے حج نہیں ہوا تھا، جس کے وجہ سے گزشتہ مشن کے پاس زیادہ کام نہیں تھا، لیکن رواں برس توقع کے برعکس حجاج کیلئے انتظامات کافی ناقص تھے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حج مشن کیلئے وفاقی حکومت نے ایک بڑا بجٹ مختص کیا، توقع تھی کہ مشن عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دل سے کام کرے گا،

خط میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج کے ساتھ ساتھ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور بھی متاثرین میں شامل تھے، سیکرٹری مذہبی امور نے لکھا کہ میرے ساتھ 50 دیگر حجاج عرفات سے 2 گھنٹے پیدل چل کر منیٰ پہنچے، ڈائریکٹرز کو حجاج کی خدمت کیلئے فیلڈ میں ہونا چاہیے تھا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر مکہ اور مدینہ خود احرام باندھ کر حج کرنے میں مصروف تھے، جو لوگ مجاملہ ویزہ پر گئے تھے انہیں حجاج کے کیمپوں میں مشن کی اجازت سے رکھا گیا۔

وزارت مذہبی امور نے لکھا کہ حج مشن عازمین کو حج کی ادائیگی میں آسانی فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے، لیکن حج سے پہلے اور عرفات کے دن جان بوجھ کر احکامات کی خلاف ورزی کی گئی، کیوں نہ آپ اور آپ کے ڈائریکٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔

سیکریٹری وزارت مذہبی امور نے خط کی کاپی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی وزیر حج کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -