پشاور میں 5 دن تک سی این جی پمپس کی بندش کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں اعلامی جاری کردیا گیا۔
سی این جی اسٹیشن کی بندش کے لیے جاری اعلامیے میں انتظامیہ نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت سی این جی پمپس 15 سے 19 جنوری تک بند رہیں گے، پابندی کا فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سی این جی پمپس کی بندش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایات کی گئی ہے۔
اس سے قبل 12 جنوری کو سندھ بھر میں 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
کراچی سمیت پورے صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور کی بندش کا نیا شیڈول جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ 12 جنوری صبح 8 بجے سے پیر 13 جنوری صبح 8 بجے تک اسٹیشنز بند رہیں گے۔