منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

میانوالی میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ، رینجرز تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت پنجاب نے میانوالی میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے بدھ 2 اکتوبر کو میانوالی میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے تاہم اس سے ایک روز قبل ہی حکومت پنجاب نے آج (منگل) یکم سے 7 اکتوبر تک ایک ہفتے کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ہے جس کے تحت اب وہاں سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔

ضلع انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ رینجرز کے دو کمپنیاں آج سے جمعرات (تین روز) تک میانوالی میں تعینات ہوں گی۔

- Advertisement -

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور عوامی آگہی کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے دفعہ 144 کا نفاذ میانوالی میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں