12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں‌ دفعہ 144 کا فوری نفاذ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پاناما جے آئی ٹی  کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاناما جے آئی ٹی کے بعد کسی بھی ممکنہ جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کے پیش نظر  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد کسی بھی جلسے جلوس، ریلیوں اور اجتماع پر پابندی جبکہ آتشبازی، لاؤڈ اسپیکر کا غلط استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

- Advertisement -

نوٹی فکیشن کے مطابق ریڈ زون میں کسی بھی سیاسی جماعت کے اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی اور نہ ہی کسی کو اس کی اجازت دی جائے گی جبکہ 5 یا اُس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ فوری طور پر نافذ العمل کیا گیا ہے جبکہ اس کی مدت 2 ماہ کے لیے مقرر کی گئی ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں