بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

ٹانک میں دفعہ 144 نافذ، رات 8 بجے کے بعد موٹرسائیکل سواری پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: دہشت گردی کی حالیہ لہر اور ممکنہ حملوں کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دن میں ڈبل سواری اور رات 8 بجے کے بعد موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا جس کے تحت دن میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور رات 8 بجے کے بعد اسکوٹر چلانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور دفعہ 144 کے تحت لگائی جانے والی پابندیوں پر عمل کریں ساتھ ہی انہوں نے پولیس حکام کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

 ‘‘پڑھیں: ’’ چارسدہ دھماکے : 7 افراد جاں بحق، 3 دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب ایبٹ آباد میں بھی مقامی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 فوری طور پر نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوسوں، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’’ چارسدہ حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار، مقدمہ درج ‘‘

خیال رہے دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہر میں جلسے جلوسوں کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کی جبکہ آئی ایس پی آر نے بھی عوام کو رش والی جگہ پر نہ جانے کی تاکید کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں