کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی کے دو اضلاع میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے اضلاع سائٹ اور کیماری میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کی خلاف ورزی پر پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس کا اطلاق 24 جون تک رہے گا۔
گرین بیلٹس، عوامی مقامات اور فٹ پاتھ پر قبضہ، ملبہ پھینکنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیےدفعہ 144 کے تحت صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔
شہر میں دفعہ 144 کے تحت شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک شہر میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی اور پابندی کا اطلاق مال بردار گاڑیوں پر بھی ہوگا۔