بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سمندر میں طغیانی کا خدشہ ، سندھ حکومت نےساحل پر دفعہ 144 نافذ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بارشوں  کے باعث سمندر میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر وزارتِ داخلہ سندھ نےساحلِ سمندرپر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 30 روز تک نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کے بعد سمندر میں طغیانی کے خطرے کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزارتِ داخلہ سندھ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں  شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سمندر میں طغیانی  کے باعث قیمتی جانی ضائع ہونے کا خطرہ ہے، اعلامیہ میں شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

وزارتِ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تمام تھانوں میں نوٹیفکشن جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کے مختلف تھانوں سے نفری کو ساحل سمندر پر تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹنے اور موسم خوش گوار ہونے کے بعد مقامی اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمند ر کا رخ کیا ۔

دوسری جانب  گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد اہم شاہراوں پر تاحال پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی ، پانچوں ڈسٹرکٹس  ( سینٹرل، کورنگی ملیر، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ) میں عملہ اور افسران غیر حاضر ہیں۔

بارش کے بعد محکمہ بلدیات سمیت پانچوں ڈی ایم سیز کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے،  کسی بھی ڈسٹرکٹ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم نہیں کیا گیا جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں بارش کے بعد سے اب تک بجلی معطل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں