لاہور : حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا اطلاق 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا، جلسہ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت پانچ سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے نہیں ہوسکتے۔
مذکورہ پابندی کا اظلاق 30اکتوبر بروز اتوار سے 8 نومبر بدھ تک ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی کے علاوہ ڈنڈے، لاٹھیاں، پتھر ساتھ رکھنے پر بھی پابندی ہوگی۔
- Advertisement -
نوٹی فکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔