پشاور : ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر میں قیام امن کیلئے دفعہ 144نافذ کردی ہے، شہریوں پر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی سی پشاور کے مطابق دفعہ 144 شہر میں سیکورٹی کے پیش نظر اور امن وامان قائم رکھنے کیلئے نافذ کی گئی ہے, تاہم تازہ ترین اطلاعات میں ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس پابندی کا نفاذ کتنے عرصے کیلئے ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ دفعہ144 کے تحت پشاور میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ اسلحہ کی نمائش بھی سختی سے ممنوع ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ اس کے علاوہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پشاور میں افغان مہاجرین کی نقل وحرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔