لاہور: پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا 3 اکتوبر کا نیا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا 3 اکتوبر کے نئے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
شہری نجی اللہ ملک نے اظہر صدیق کے توسط سے متفرق درخواست دائرکی، جس میں کہا گیا کہ دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ غیر معمولی حالات میں کیا جاتا ہے، حکومت نے معمول بنالیا ہے۔
- Advertisement -
درخواست میں کہا گیا کہ دفعہ کے نفاذ کیلئے نوٹیفکیشن اوپر نیچے جاری کیے جارہے ہیں، یہ نفاذ ایک جماعت کی سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے ہے۔
دائر درخواست میں کہنا تھا کہ سیاسی اجتماع اورسیاسی سرگرمیوں کی آئین اجازت دیتاہے، استدعا ہے کہ دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کیلئے نئے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔