اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

سیکولر طبقے کو کشمیریوں کی بات بھی سننا پڑے گی، جاوید ہاشمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کا ہر بچہ کشمیر کی آزادی کا خواب دیکھتا تھا مگر اب صورتحال بدل گئی ہے، سیکولرازم کی بات کرنے والوں کو کشمیریوں کی بات بھی سننا پڑے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں کو کشمیر کی آزادی چاہیے، حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ سی پیک کو جواز بنا کر عالمی فورم پر کشمیر کی آزادی کے لیے آواز اٹھائے۔

پڑھیں: ’’ سی پیک سے پاکستان دشمنوں کی نیندیں حرام ہوگئیں، احسن اقبال ‘‘

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب پاکستان کا ہر بچہ کشمیر کی آزادی کے خواب دیکھتا تھا مگر اب صورتحال ایسی پیدا کردی گئی ہے کہ کوئی اس موضوع پر بات کرنے کو تیار نہیں، ملک میں سیکولرازم کی بات کرنے والوں کو کشمیریوں کی بات بھی لازمی سننا پڑے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ سیزفائرسےکنٹرول لائن پرآناہماری غلطیوں کانتیجہ ہے تاہم اب حکومت کے پاس نادر موقع ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ’’ جنرل راحیل پاکستانیوں کے لیے خداوند کا تحفہ ہیں، جاوید ہاشمی ‘‘

جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو عالمی دنیا میں کمزور طریقے سے پیش کرتے ہیں تاہم اب حکومت کو چاہیے کہ وہ سی پیک کو جواز بنا کر کشمیر کی آزادی کے لیے عالمی فورم استعمال کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں