بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سندھ پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی جی سندھ نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پولیس کو آئندہ احکامات تک الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی جی سندھ نے چھٹیوں پر گئے تمام افسران اور اہلکاروں کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور چھٹیاں منسوخ بھی کردی جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو سخت مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر کلیم امام نے حساس تنصیبات، ریڈزونز، عوامی اور اہم مقامات پر سیکیورٹی کے اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی اور ضلعی سطح پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے قیام کی منظوری بھی دی۔

آئی جی سندھ نے صوبائی سطح پر انٹیلی جنس معلومات کو بڑھانے اور تمام افسران کو تیار رہنے کی ہدایت بھی کی۔ ڈاکٹر کلیم امام کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیکیورٹی کے نظام اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنایا جائے جبکہ پیٹرولنگ کا وقت بھی بڑایا جائے۔

قبل ازیں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی سربراہی میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کراچی کے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اجلاس میں پی ایس ایل فور کے میچز  اور فائنل کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک، کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں