پنجاب کے درالخلافہ شہر لاہور میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دی گئی ہے اور پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کے احکامات پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔
سی سی پی او نے پولیس افسران کو گرجا گھروں، اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات چیک کرنے کی ہدایت کی ہے اور ڈولفن اسکواڈ سمیت پی آر یو اور ایلیٹ ٹیموں کو گرجا گھروں کے اطراف میں پٹرولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔
غلام محمد ڈوگر نے بتایا کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں مقیم عیسائی برادری 25 دسمبر کو اپنا مذہبی تہوار کرسمس جوش وخروش سے مناتی ہے۔
اس موقع پر گرجا گھروں میں عیسائی اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔