اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی مزید سخت ، کھڑکیوں پر بھی بلٹ پروف شیشے ںصب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی کھڑکیوں پر بھی بلٹ پروف شیشے لگا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور زمان پارک میں مزید بلٹ پروف شیشے پہنچا دیئے گئے۔

سیکیورٹی نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے ٹرک کو چیک کیا ، ٹرک کوچیکنگ کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی اجازت دی گئی۔

حفاظتی اقدامات کے پیش نظر عمران خان کے گھر کی کھڑکیوں پر بھی بلٹ پروف شیشے لگا دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مصروفیات محدود کر دیں، عمران خان صرف چند مخصوص شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان اپنا زیادہ سے زیادہ وقت بچوں کیساتھ گزار رہے ہیں اور پارٹی رہنماؤں کو ٹیلی فون کےذریعےہدایات دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں