جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاک افغان سرحدغیرمعینہ مدت کےلیے بند

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک افغان سرحد کوغیرمعینہ مدت کےلیےبندکردیاگیا،بارڈرکوسیکیورٹی وجوہات کی بناءپربندکرنےکااعلان کیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے۔

بارڈر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طورخم گیٹ تاحکم ثانی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند رہےگا اور تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت معطل رہیں گی۔

- Advertisement -

خیال رہےکہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپیغام میں کہاکہ پاک افغان بارڈر بندش فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی گئی۔

خیال رہےکہ پاکستان میں گذشتہ چند دنوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافے اور ان میں 100 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعدپاک افغان بارڈر کو بندکرنےکافیصلہ سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں:جماعت الاحرار صرف افغانستان میں‌ہے، دفتر خارجہ

یاد رہےکہ گزشتہ روز پاکستانی دفتر خارجہ کےترجمان نفیس زکریا نے کہاتھاکہ جماعت الاحرار صرف افغانستان میں موجود ہے اور وہی سے بیٹھ کر دہشت گرد پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:درگاہ لعل شہباز قلندر پر حملہ، 75 افراد شہید، 150 زخمی

واضح رہےکہ گزشتہ شب درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں دھمال کے دوران خودکش حملے کے باعث 75 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوگئےتھے،جاں بحق افراد میں 20 بچے،9خواتین،45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں