اشتہار

امید ہے سیکیورٹی کونسل کشمیر کی صورتحال پر اہم فیصلہ کرے گی: پاکستانی سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل عالمی معاہدوں اور قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ امید ہے سیکیورٹی کونسل کشمیر کی صورتحال پر اہم فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا بیان کشمیر کی متنازع حیثیت کی عکاسی کرتا ہے، اب وقت آگیا ہے امریکا کشمیر کے معاملے میں مداخلت کرے، بھارتی اقدامات خطے کے امن واستحکام کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے سیکورٹی کونسل کشمیر کی صورتحال پر اہم فیصلہ کرے گی، کشمیر کی صورت حال افغان امن عمل پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

پاکستانی سفیر نے خبردار کیا کہ بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر بھرپور جواب دیا جائے گا، سلامتی کونسل کے اراکین کشمیر کی موجودہ صورت حال سے آگاہ ہیں، عالمی دنیا کو اب مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

امید ہے، سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے گی: وزیر اعظم آزاد کشمیر

دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا آئندہ ہونے والا اجلاس خوش آئند ہوگا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق ابھی تک کسی نے اجلاس کی مخالفت نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں