جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ، گرفتارہونے والوں میں ایک خود کش حملہ آور، اس کا ساتھی اور4 سہولت کار شامل ہیں۔

- Advertisement -

دوران تفتیش گرفتار سہولت کاروں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، گرفتار کئے گئے بیشتر دہشت گرد کرک ، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔

گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں 3 خوکش حملہ آور اور 28 سہولت کار گرفتارہوچکے ہیں۔

سیکورٹی فورسز اور حکام نے اپیل کی ہے کہ والدین بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت چھان بین کرلیا کریں۔

خیال رہے سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ تین ماہ کے دوران نہ صرف دہشت گردوں بلکہ اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا بلکہ متعدد حملے بھی ناکام بنائے، مجموعی طور پر ملک کے مختلف علاقوں میں 6921 آپریشنز کے دوران 142 دہشتگردوں کو ہلاک جب کہ1007کو گرفتار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں