کراچی: سیکورٹی فورسز کی ملک کےمختلف شہروں میں کارروائیوں کےدوران 14افراد کو گرفتار کرکےبھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق سندھ کےشہر جیکب آباد میں پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں ریلوے ٹریک پربم دھماکوں میں ملوث 3دہشت گردوں کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔
پولیس حکام کےمطابق دہشت گردوں میں ہنگو خان،کریم خان کریم ڈنو اور بالاج شامل ہیں۔
پولیس کا کہناہےکہ دہشت گرد 2015 میں نورواہ ڈسٹرکٹ جیل کےقریب دھماکوں میں ملوث ہیں اور بلوچستان سے اندورن سندھ تخریب کاری کے لیے داخل ہورہے تھے۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نےوزیر آبادمیں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے6کلاشنکوف اور 1300 گولیاں برآمد کرلیں۔
سیکیورٹی فورسزنے برآمد ہونےوالااسلحہ اپنی تحویل میں لیتے ہوئے زیرِحراست ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ادھر کراچی کے علاقے چینسر گوٹھ میں رات گئے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کےدوران منشیات کے اڈے سے 7مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر منشیات برآمد کرلی۔
کراچی سے القاعدہ کے دو دہشت گردوں سمیت دس ملزمان گرفتار
واضح رہےکہ دوروز قبل کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے القاعدہ برصغیر کے دو ارکان سمیت دس ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں