راولپنڈی : ملک کے مختلف شہروں میں سیکورٹی فورسزکے کومبنگ آپریشن کے دوران دوسوسے زائدافراد کوگرفتارکرکےاسلحلہ برآمدکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق سکھر کے بس ٹرمینل کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کےدہشت گرد خلیل عرف جلیل کو اسلحےسمیت گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کےمطابق دہشت گرد کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہےجوبلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
دوسری جانب لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کےدوران تین ملزمان کو گرفتار کرکےملزمان کےقبضے سے بارودی مواد ،ڈیٹو نیٹراور دیگر سامان برآمد ہوا۔اٹک کےمختلف علاقوں میں کارروائیوں کےدوران پولیس نےسات مشکوک افراد کوگرفتار کرلیا۔
ادھر پنجاب کے شہر حافظ آباد اور لودھراں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے کومبنگ آپریشن کے دوران 137افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔
خیال رہےکہ سندھ کے شہرسانگھڑ اور خیرپورکے مختلف علاقوں سے22افغان باشندوں کو حراست میں لےکر ملزمان کے قبضےسےغیرملکی کرنسی برآمدکرلی گئی۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز ، متعدد افراد گرفتار، اسحلہ برآمد
واضح رہےکہ گزشتہ روزپنجاب میں پولیس اور سیکورٹی اداروں نےآپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا اور4افغان باشندوں کو بھی گرفتارکرلیا۔