راولپنڈی : ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز نےکومبنگ آپریشن کےدوران 123افراد کوگرفتارکرکےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے بعد ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے اس دوران 123افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس اور حساس اداروں نے لاہور کےاقبال ٹاؤن میں سرچ آپریشن کےدوران چالیس مشکوک افراد کوحراست میں لےلیا۔راولپنڈی کےعلاقے نصیر آباد میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب کوٹ مومن میں پولیس نےسرچ آپریشن کرکےاٹھائیس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔گوجرانوالہ میں پولیس نے لنڈا بازار میں آپریشن کرکے پانچ افغان شہری گرفتار کرلیے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری 560 سے زائد افراد گرفتار
ادھر بہاولپور کےسترہ مقامات پر اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔راولپنڈی مال روڈ پر حساس تنصیبات کے قریب سے آٹھ بھکاریوں کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا گیا۔
مہمند ایجنسی میں خاصہ دار فورس نے کارروائی کرکے ایک سو بانوے گولے،اور بڑی تعداد میں ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے۔
مزید پڑھیں : پاک فوج نے چارانتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
واضح رہےکہ گزشتہ روزپاک فوج نے ٹانک کے علاقے پنگ میں آپریشن کے دوران 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد مار ڈالے،مارے جانے والوں میں عصمت اللہ شاہین کابیٹا کمانڈرعمر بھی شامل ہے۔