جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 8 خوارجی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں آٹھ خوارجی دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی رات خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں آٹھ خوارجی مارے گئے۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کیلئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کےخاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

صدرآصف زرداری نےشمالی وزستان میں فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسزنےبہادری وجرات کامظاہرہ کرتےہوئے8خوارج کوجہنم واصل کیا، دہشت گردی کی لعنت کےمکمل خاتمےتک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم فورسزکےساتھ کھڑی ہے، معصوم شہریوں کےجان ومال کاہرقیمت پرتحفظ کیاجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں