پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

مہمند میں فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز پر خوارج کے حملے کی کوشش ناکام، 4 خود کش بمبار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

مہمند : سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں فرنٹیئرکور ہیڈ کوارٹرز پر خوارج کے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار خود کش بمباروں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے کہا گیا کہ 4 خوارج کے ایک گروپ نے ضلع مہمند میں فرنٹیئر کورہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش کی ، کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی میں خوارج اور چاروں خودکش بمبارمطلوبہ نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقےمیں کسی اورخارجی کوختم کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے مہمند میں دہشتگردحملہ ناکام بنانےپرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ہیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بزدل دشمن کے مذموم عزائم کوخاک میں ملایا اور بہادرسپوتوں نےفتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کوانجام تک پہنچایا۔

محسن نقوی نے دہشت گردوں کوہلاک کرنےپرسیکیورٹی فورسز کی ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسزفتنہ الخوارج کےدہشتگردوں کےناپاک وجودکو ختم کرنےکیلئےپرعزم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نےہمیشہ بروقت ایکشن کیاہے، سیکیورٹی فورسزنےدہشتگردوں کی کارروائیوں کوناکام بنایا جس پرقوم فخرکرسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں