پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی ، افغان جاسوس ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

چمن : سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب افغان جاسوس کو ہلاک کردیا، محمد خان عرف عبداللہ افغان ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کررہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 11جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے اہم کامیابی حاصل کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمدخان احمد خیل ولد محمد قاسم داوراں کے نام سے ہوئی، 48 سال کا دہشت گرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔

ذرائع نے کہا کہ ہلاک افغان دہشت گرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، محمد خان عرف عبداللہ افغان ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کررہا تھا۔

دہشت گرد محمد خان افغانستان سے اسلحہ ، گولہ بارود لاکر قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی میں دہشت گردوں کو سمگل کرتا تھا اور اسمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں