تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ہوشاب : پاک فوج نے چیک پوسٹ حملہ ناکام بنا دیا، 5دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں چیک پوسٹ پر کیا جانے والا حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو مار ڈالا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گرد مارے گئے، ہلاک شدگان کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملے کو کامیابی سے پسپا کرنے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے بلور کے قریبی پہاڑوں پر دہشت گردوں کو روک لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن ملحقہ علاقوں میں فرار ہونے والے چند دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے جاری ہے۔

بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن اور ترقی کوسبوتاژ نہیں کرنے دیں گی, قوم کے تعاون سے دشمن کی سازشیں ناکام بنادی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -