بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے تربت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گاڑی میں نصب 280 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی کو شہر میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 12 ستمبر کو کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 ستمبر کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کامیاب آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران کالعدم بی ایل اے کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا تھا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

ہلاک دہشتگردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادر مری عرف انجیر بلوچ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں