جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ، 5 دہشت گرد جہنم واصل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جناب سے کیچ، پنجگور اورژوب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ رات کارروائیوں کےدوران شدیدفائرنگ سے3دہشتگردزخمی بھی ہوئے، یہ آپریشنز چھبیس اگست کے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملوں کے تناظر میں کئے گئے، ان آپریشنز کا مقصد گھناونی کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خاتمہ تک آپریشن جاری رکھے جائیں گے، سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گی۔۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور ،ژوب میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کی بہادر فورسز نے 5دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنیوالے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے لازوال کردار کو سراہتے ہیں، دہشتگردوں کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ 26 اگست کو بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں38 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں