جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے آواران میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے کیل کور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کارروائی کرنے پہنچی تو دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

- Advertisement -

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو آواران کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، فوری طور پر ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں مزید سخت ناکہ بندی کردی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی پاک فوج نے صوبہ بلوچستان کے ضلع آوران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد اقبال شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقلی کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورانِ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال زخمی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر کراچی کے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق لائنس نائیک محمد اقبال اسپتال منتقلی کے دوران زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے اہلکار چوکس رہتے ہیں اور وہ ہر موقع پر دشمن کے عزائم کو ناکام بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

اکتیس اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ مارا گیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سرغنہ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، آپریشن میں بڑی مقدار میں گولہ بارود تحویل میں لیا گیا تھا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں