اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے چترال میں پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چترال میں پاک افغان بارڈر کے قریب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور 4 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش، خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی جانب سے فورسز کے آپریشن کو سراہا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل خیبر کے علاقے تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوشدل خان شامل ہیں، شہدا میں نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں