جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن کیا، دوران آپریشن دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے دوران27سالہ سپاہی صدام شہید اور 2جوان زخمی بھی ہوئے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ اس سے قبل 20 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

یاد رہے کہ 4 اکتوبر کو بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 2 مطلوب دہشت گردوں کو واصل جہنم جبکہ ایک کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں