ہفتہ, ستمبر 14, 2024
اشتہار

فتنہ الخوارج کو بڑا دھچکا، وادی تیراہ میں 12 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 خوارج مارے گئے۔

28 اگست سے کارروائیوں میں اب تک 37 دہشتگرد ہلاک اور 14 زخمی ہو چکے ہیں۔ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے کیلیے جاری رہیں گے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔

چند روز قبل سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سرغنہ ابوذر عرف صدام سمیت 25 خوارج کو ہلاک اور 11 کو زخمی کیا تھا۔۔

20 اگست سے کیے جانے والے ان جرات مندانہ اور انتہائی کامیاب آپریشنز کے دوران 4 بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے سکیورٹی فورسز کی بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں