ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، متعدد دہشتگرد اور منشیات فروش گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملک بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا گھیرا تنگ کردیا ہے ، سوات کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو روپوش دہشتگردوں سمیت پندرہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد محمداسلم اور علی اکبر پولیس کو بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے۔

جھنگ میں تھانہ سٹی کے علاقے میں پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کیا، گرفتار شخص کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور مذہبی لٹریچر برآمد ہوا جبکہ چشتیاں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

دوسری جانب حافظ آباد میں بھی منیشات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ پنڈی بھٹیاں میں پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے منشیات برآمد اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں