راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے بلوچستان کے علاقے جنڈولہ میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، ، کارروائی میں اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، جس میں 2 ایس ایم جی، ہینڈ گرینیڈز، رائفلز، آر پی جی راکٹ شامل ہیں جبکہ بارودی سرنگیں اور 10کلو دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا۔
مزید پڑھیں :اورکزئی اجنسی میں کارروائی، 5دہشتگردہلاک ، میجر مدثر اورسپاہی مطیع اللہ شہید
یاد رہے کہ آپریشن رد الفساد کے تحت اورکزئی ایجنسی کے گاؤں میرک کلایہ میں ایف سی کے پی کے نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 5دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں : آپریشن ردالفساد کی بڑی کامیابی، جماعت الاحرار کےدو کمانڈرز ہلاک
خیال رہے کہ دہشت گردی کی حالیہ بڑھتی لہر کے جواب میں پاک فوج کے چیف قمر باجوہ کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد بلوچستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں پہ در پہ کامیابیوں ملیں جن میں اب تک درجنوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔