اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

سیکیورٹی فورسزکی مختلف شہروں میں اہم کاروائیاں، گولہ بارود برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز لاہور اور ژوب میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے بڑے منصوبوں کو ناکامی سے ہمکنار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے سکندر عباس نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جارہاہے، دہشت گرد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کا نقشہ بھی برآمد ہوا ہے۔

گرفتار شدہ دہشت گرد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسزکی ژوب میں انٹیلی جنس اطلاع پرکارروائی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے خودکش جیکٹ سمیت بھاری مقدارمیں گولہ بارودبرآمد کیا گیا

دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر ژوب میں کاروائی کی جہاں سے خوکش جیکٹوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے چمن کے علاقے رحمان کول میں خفیہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے دیسی ساختہ بم بنانے کی فیکٹری دریافت کی ہے۔ یہاں سے بھی بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں