راولپنڈی : صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے دوران آتوخیل مہمند ایجنسی اور اپردیر میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، راکٹ لانچر، دستی بم برآمد کرلیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی بلوچستان کی خفیہ اطلاع پر کوہلومیں کارروائی کے دوران مارٹرگولے، راکٹ اوردیگراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
بلوچستان : سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ، کرنل سمیت تین اہلکارشہید
خیال رہے کہ تین روز قبل دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے ایف سی کے کرنل سمیت تین اہلکارشہید تین کو زخمی کردیا تھا۔
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی‘ 10 دہشت گرد ہلاک
یاد رہے کہ رواں ماہ 1 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے قریب زندہ پیر کےعلاقے میں کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
بلوچستان، کالعدم تنظیم کے دوکمانڈرز سمیت 12 دہشت گرد گرفتار
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے دو اہم کمانڈرز سمیت 12 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر بھاری مقدا میں اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔