پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

کرم ایجنسی میں کاروائی ، بھاری مقدارمیں گولہ بارود برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کرم ایجنسی: قبائلی علاقے لدہا میں خاصہ دارفوج نے کاروائی کرتےہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروائی کے دوران برآمد ہونے والےاسلحے میں تئیس میزائل، ایک لانچراور دو راکٹ لانچرسمیت انتیس راکٹ لانچرشیل، پچیس فیوزاوراینٹ ایئرکرافٹ گن شامل ہیں۔

اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خاصہ دارفوج کی جانب سے کی جانے والی کاروائی کے دوران دو ملزم بھی گرفتارہوئے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کسی بڑے حملے کی تیاری کررہے رہے تھے اور خاصہ دار فوج نے بھاری اسلحے کی نقل و حمل سے متعلق ملنے والی خفیہ اطلاع پرچھاپہ مار کاروائی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں