تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

فرانس میں قطری سفارت خانے پر حملہ، سیکیورٹی گارڈ ہلاک

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قطری سفارت خانے کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا ہے.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ سینٹرل پیرس میں واقع قطری سفارت خانے کے باہر لڑائی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں سفارت خانے کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔

پیرس کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ کی موت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا قتل میں کوئی ہتھیار بھی استعمال ہوا ہے یا نہیں۔

قطری سفارت خانے نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو قتل کرنا گھناؤنا اور بلاجواز ہے، ہم واقعہ کی ہونے والی تحقیقات کے نتیجے کا انتظار کر رہے ہیں، درخواست ہے کہ سب افراد متوفی کے خاندان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں دہشت گردی کا عنصر نہیں ملا۔

فرانسیسی اخبار لا پیریسن کا کہنا ہے کہ 38 سالہ ملزم نفسیاتی بیماری کا شکار ہے، اور اس سے قبل بھی پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث رہا ہے

Comments

- Advertisement -