جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

نئے کرنسی نوٹ سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ نے نئے کرنسی نوٹ کی چھپائی کے لیے اضافی وقت مانگ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی معیار اپنانے کے لیے مشینری کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ مشینریز 2004 میں نصب کی گئی جو پرانی ہوچکی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مشینوں کی اپ گریڈنگ کے لیے اٹھارہ ماہ کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اپ گریڈنگ کے بعد جدید ٹیکنالوجی سے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں نئے بینک نوٹ سیریز شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں بین الاقوامی معیار، تازہ ترین اور جدید سیکیورٹی خصوصیات ہوں گی۔

مشینریز کی اپ گریڈیشن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ضروریات کو بہتر بنائے گی۔

یاد رہے کہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا تھا کہ نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی آفادیت کو برقرار رکھنا ہے، 2005 میں نئی کرنسی جاری کی تھی جس کا عمل تین سال تک جاری رہا۔

سلیم اللہ کا کہنا تھا پہلا نوٹ جاری کرنے میں تقریبا دو سال لگیں گے، یہ ایک طویل عمل ہے، نئی کرنسی کی چھپائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کیلئے عوام سے بھی ان کی تجاویز مانگی ہیں، ہر ڈینومینیشن کے لیے تین انعامات ہیں، کل سات ڈینومینیشن ہیں اس حساب سے 21 انعامات ہیں۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ پہلا انعام 10 لاکھ روپے، دوسرا انعام 5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا ملک بھر میں 17 ہزار بینک برانچز ہیں، عوام وہاں سے اپنے نوٹ باآسانی تبدیل کرا سکیں گے، نئے کرنسی نوٹ اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے جبکہ پرانے کرنسی نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں