پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
دائیں ہاتھ کے بیٹسمین بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اور سنچری داغ کر گزشتہ تین سالوں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔
سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے بابراعظم نے 105 رنز کی اننگز کھیلی جو مختصر فارمیٹ میں ان کی چھٹی سنچری اننگز تھی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1443540172952555527?s=20
2019سے لے کر اب تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور ایلکس ہیلز نے 3،3 سنچریاں اسکور کی ہیں۔
بابراعظم نے لیسٹرشائر، سندھ، ہمشائر، گلیمورگن، جنوبی افریقا اور ناردرن کے خلاف سنچریاں بنائی ہیں۔