تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سیاحوں‌ کے سمندری جہاز پر خون آشام بلاؤں‌ کا حملہ

لندن: ہالی ووڈ فلم سی فیور کا ٹیژر جاری کردیا گیا، یہ فلم اپریل میں سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

سی فیور فلم کی کہانی ایک بحری جہاز پر سوار سیاحوں کے گرد گھومتی ہے جو سیر و تفریح کی غرض سے سمندر میں نکلے،  یہ جہاز سمندر میں ایک ایسی جگہ پہنچ جاتا ہے جہاں پراسرار مخلوق موجود ہوتی ہے۔

یہ خون آشام بلائیں کسی کو نظر نہیں آتی البتہ جس سیاح پر حملہ کرتی ہے اُسے بخار چڑھ جاتا ہے اور پھر جسم سے خون رسنا شروع ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ شخص مرجاتا ہے۔

ایکشن، سسپینس اور تھرلر مسٹری فلم 7 اپریل کو الماؤ ڈرافٹ ہاؤس جبکہ 17 اپریل کو برطانیہ کے سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

سی فیورکو ٹورنورنٹو فلم فیسٹیول میں دکھایا جاچکاہے جہاں شائقین نے اس کی کہانی اور ہدایت کاری کو بہت پسند کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ شمالی آئرلینڈ پر ہوئی، سی فیور میں کونیس نیلسن مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ اس سے قبل ڈائریکٹر نے لیڈ رول کے لیے دوسری اداکارہ کا انتخاب کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -