اشتہار

افتخار کا بابر پر تنیقد کرنے والوں کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ہارڈ ہٹنگ بلے باز افتخار احمد کپتان بابر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے۔

افتخاراحمد قومی ٹیم کے کپتان کی حمایت میں آگئے اور ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔ مقامی میڈیا چینل پر بات کرتے ہوئے افتخاراحمد نے کہا کہ بابر پر تنقید کرنا گناہ کے مترادف ہے۔

افتخار نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بابر جیسا کھلاڑی دنیا میں کوئی نہیں ہے بابر پر تنقید کرنے والوں کو پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ کیا وہ خود اس لیول پر ہیں کہ کپتان پر تبصرہ کر سکیں پہلے ان کے لیول پر پہنچیں اور ان جیسا کرکٹر بنیں پھر تنقید کریں۔

- Advertisement -

شاداب خان نے بھی بابر کے بارے میں ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شائقین کو پاکستانی کپتان کی قدر کو سمجھنا چاہیے اور ان پر غیر ضروری تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان 2022 میں بابر کی کپتانی میں ہوم سیریز کا ایک بھی ٹیسٹ جیتنے میں ناکام رہا اور حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں